بارش نے سندھ حکومت کی قلعی کھول دی،شاہی سید

کراچی:عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہاہے کہ چند گھنٹوں کی بارش نے حکمراں جماعت کے دعوﺅں کی قلعی کھول دی ہے۔جاری بیان میں شاہی سید نے کہاکہ شہر بھرکا نظام زندگی معطل ہوجانا بیڈ گورننس کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ25سے 30 ملی میٹر بارش میں کراچی بھر کا سیوریج سسٹم چوک ہونے سے تمام سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں۔

بارش سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوکر رہ گیاجس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی وسٹی حکومت کی نااہلی، کرپشن، لوٹ مار اور کروڑوں روپے کے فنڈز غبن کرنے کی سزا آج کروڑوں اہلیان کراچی بھگت رہے ہیں۔چند گھنٹوں کی بارش میں نظام زندگی معطل ہو جانا صوبائی و سٹی حکومتوں کے ناقص کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شاہی سید نے کہاکہ کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرے اور شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدمات اٹھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں