چین میں کرپشن ختم، پاکستان میں کرپشن پر قابو پایا جارہاہے: وزیراعظم شہباز شریف

شینزن : وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اگر ہم ماضی میں رہیں گے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے، ہمیں ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق شینزن میں پاک چائنہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ چین کا دورہ کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے، چین کو شاندار بزنس کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں، چین ہمارا سب سے قریبی اور بہترین دوست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی شہر شینزن کی ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، آج پاکستانی معیشت کا چین کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں، چین کے چہرے سے کرپشن کا بدنماداغ ختم کیاگیا، پاکستان بدعنوانی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کررہا ہے۔ پاکستان میں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے بزنس کونسل قائم کی۔ پاکستان میں اسٹرکچرل تبدیلیوں پرکام شروع کردیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ چین مختصر وقت میں دنیا کی دوسری بڑی معیشت، فوجی طاقت بن گیا، دنیا کو چین کی ترقی سے سیکھناچاہیے، اب دوطرفہ بات چیت کےذریعے آگے بڑھنے کاوقت ہے، چین کی ترقی ہم سب کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔ چینی عوام اورقیادت کسی دباؤمیں نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں