شاہ محمود قریشی کو نظر بند کردیا گیا

تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو نظر بند کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 15 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری کئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں، ان کی رہائی سے امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔

ایس ایچ او صدر بیرونی کی رپورٹ پر سی پی او نے 45 روزہ نظر بندی کی تجویز دی اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ سے اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں