شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اے ٹی سی نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 جنوری تک توسیع کی گئی۔ مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز اصف نے کی۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 28 دسمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں