ایمان کے سامنے توپوں کی طاقت کچھ بھی نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ تمام لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا، ہم ایک امت ہیں، ایک خاندان ہیں، ہمارا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمارا مستقبل روشن ہے۔

کراچی میں انٹرنیشنل یوتھ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں فلسطین و کشمیر اور عالم اسلام کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والا کل اسلام کا ہے، امت اسلامیہ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توپوں کے مقابلے میں ایمان کی طاقت موثر ہے، دنیا کو پیغام دیا کہ حماس کامیاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے نوجوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں جو کام او آئی سی اور حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ آپ نے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں