سینیٹ الیکشن، بڑا اپ سیٹ، 3 بڑی جماعتوں کے سینئر رہنما ٹکٹ سے محروم

سینیٹ الیکشن کا سب سے بڑا اپ سیٹ، پیپلز پارٹی نے سابق چیئرمین سینیٹ، تجربہ کار رضا ربانی کو بھی ایوان بالا کا ٹکٹ نہیں دیا۔

مولا بخش چانڈیو اور رخسانہ زبیری کو بھی سینیٹ ٹکٹ سے محروم کیا گیا، صرف قرۃ العین مری اپنا ٹکٹ برقرار رکھ پائیں۔

پیپلز پارٹی ایوان بالا میں تجربہ کار سینیٹرز کی جگہ کاظم شاہ، اشرف جتوئی، ندیم بھٹو، سرفراز راجڑ، دوست علی جیسر اور مسرور احسن کو لے آئی۔

ن لیگ نے مشاہد حسین، آصف کرمانی اور حافظ عبدالکریم کو ٹکٹ سے محروم کردیا، ناصر بٹ اور طلال چوہدری سینیٹ کا ٹکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

تحریک انصاف بھی پیچھے نہ رہی، سینیٹ میں شہزاد وسیم اور ولید اقبال کو ٹکٹ نہیں دیا، یہ امیدوار اب سینیٹ میں دکھائی نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں