پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ، ن لیگ کے سیدال خان بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔
پریزائیڈنگ آفیسر اسحاق ڈار نے یوسف رضا گیلانی سے چیئرمین سینیٹ کا حلف لیا۔
اس کےبعد نومنتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان سے حلف لیا۔
حلف برداری کےبعد سینیٹ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔