سینیٹ آف پاکستان میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمت کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
دوران اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے لیے اسلامی ممالک کچھ نہیں کر پا رہے۔ ترکی بھی ایک پانی کی بوتل تک غزہ میں نہیں پہنچا پا رہا۔ پاکستان بھی سوائے باتوں کے کچھ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے پاکستان فلسطین کے بجائے اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔ بہت اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ مجھے خود کو مسلمان کہتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے۔ کوئی مسلمان بھی انفرادی حیثیت میں کچھ نہیں کر سکتا۔