پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، نام اسٹاپ لسٹ پر ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔

سینیٹر فلک ناز پرواز نمبر ای کے 615 کے ذریعے دبئی کے راستے برطانیہ جانے کیلئے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں، جن کے حوالے سے بتایا گیا کہ برطانیہ میں دیگر سینیٹرز کے ہمراہ وفد کے ساتھ پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔

سینیٹر فلک ناز نے سینیٹ سیکریٹریٹ اور متعلقہ حکام سے رابطے کرنے کی کوشش کی لیکن رسپانس نہ ملنے پر واپس اسلام آباد روانہ ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں