تحریک انصاف میں کچھ منافق و آستین کے سانپ موجود ہیں، شہریار آفریدی

تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہےکہ پارٹی میں کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں۔

کوہاٹ جلسے میں انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کو پیغام دیتا ہوں اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ان لوگوں کی ہے، جن کی ماؤں، بہنوں کی بے عزتی ہوئی، علی امین گنڈا پور سمیت قیادت کو پیغام دیتا ہوں کارکنان کو اوپر لائیں۔

شہریار آفریدی کا کہنا ہےکہ پارٹی میں پیرا شوٹرز کو مسترد کریں، جنہوں نے پیٹھ میں چھرے گھونپے، ان کو پھر سے گلے نہ لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں