سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف ڈاکٹرزکی کلیئرنس کےبعد تشریف لائیں گے، اگلا لائحہ عمل نواز شریف خود بتائیں گے، فری اینڈفیئرالیکشن کانتیجہ ہم سب کو مانناہوگا۔
ماڈل ٹائون لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف 21اکتوبرکوتشریف لارہےہیںجی ایس پی پلس میں توسیع پرمبارکبادپیش کرتاہوں،ہمیں تاریخ کےسب سےبڑےسیلاب کاسامناکرنا پڑا،مہنگائی ہمیں سابق حکومت سےورثہ میں ملی تھی پچھلی حکومت نےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کیا،جب عدم اعتمادقریب آئی تو معاہدہ توڑامعاشی بدحالی ورثہ میں ملی ۔
انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی ریکارڈپیداوارہوئی ،ہم نےمسائل حل کرنےکےلیے جان توڑ کوشش کی ،اگرپاکستان دیوالیہ ہوتاتوادویات نہیں ملتیں،مہنگائی ہوشربا ہوتی،اشیانہیں مل رہی ہوتیں،تاریخ کےسب سےبڑےسیلاب سےنمٹنےکےلیےہم نے توانائیاں صرف کیں۔ہم نےجوبھی حقیرخدمت کرسکتےتھےکی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہوجاتاتوسری لنکاسےبھی براحال ہوتا،آئی ایم ایف معاہدےکی وجہ سےہمارےہاتھ بندھےہوئےتھے،ہم نےبجٹ میں یوتھ پیکج دیا،یوتھ لون دیا،لیپ ٹاپس دئیےگئے،اللہ نےپاکستان کودیوالیہ ہونےسےبچانےکےلیےہماری مددکی،لاکھوں لوگ بیروز گار ہوتے،ہرطرف جلوس نکل رہےہوتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ سےبچ گیامیراضمیرمطمئن ہے،چاہتاتومیں استعفیٰ دےسکتاتھامگرمیرےقائدکابھی فیصلہ تھا1990میں نوازشریف نےریفارمزمتعارف کروائی تھیں،پاکستان کےروپےکی قدراس وقت زیادہ تھی ،28مئی کوپاکستان نے6ایٹمی دھماکےکرکےہندوستان کوجواب دیا،سی پیک رکوانےکےلیےپہاڑجیسےمسائل کھڑےکئےگئے۔
شہبازشریف نے کہا کہ 2017میں نوازشریف کوسازش سےپانامہ سےاقامہ میں سزادلوائی گئی ،پانامہ میں تین سے4سولوگوں کےنام تھے،کہاگیاکہ پانامہ میں جس کانام آیاہےان کااحتساب کریں گےپانامہ میں تو نوازشریف کانام ہی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کوکاری ضرب لگائی گئی ،نوازشریف کونکال کرملکی ترقی کےسفرکوروکاگیا،2013میں اقتدارمیں آئےتھےتو 20، 20گھنٹےکی لوڈشیڈنگ تھی،ایک نیاماڈل متعارف کروایاگیاجس سےپاکستان تباہ ہوا،دھاندلی اورڈنڈےکےزورپرنتائج تبدیل کئےگئے،دنیاجانتی ہےپنجاب میں ہم الیکشن جیت گئےتھے۔
انکا کہنا تھا کہ 9مئی انتہاکانقطہ تھاافواج کےخلاف سازش ہوئی،اس دن ملک پرایک آفت آئی ،نوازشریف قوم کواکٹھاکرنےکےلیےآرہےہیں،جن قوموں نےترقی کی وہاں سیاسی استحکام آیا،اگلالائحہ عمل نوازشریف خودبتائیں گے،،مخلوط حکومت نےمسائل کوحل کرنےمیں بہت کوشش کی ،دوست ممالک سےتعلقات قرض لینےکےلیےنہیں سرمایہ کاری کےلیےہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بھی گرفتارہوا ایک نہیں 2بارہوا،آنکھ کےتارےپرجواب نہیں دیناچاہتاہم سب نےبھی گرفتاریاں دی ہیں،کسی کوبھی غائب کرنےکےحق میں نہیں ہوں،12اکتوبرکومجھےاورنوازشریف کوکئی ماہ کےلیےاغواکیاگیاتھا،ہم نےتوجی ایچ پرحملہ کی کسی ترغیب نہیں دی ،نوازشریف کوکئی ہتکڑیاں لگیں انہوں نےکبھی حملہ کی ترغیب نہیں دی ۔
شہبازشریف نے کہا کہ نیازی نیب گٹھ جوڑنےپاکستان کی ترقی کوروکا،گٹھ جوڑ حزب احتلاف کو ختم کرنےکےلیےتھا،احتساب سب کےلیےہوناچاہیے، احتساب ایساہوکہ ہواہوانظرآناچاہیے،احتساب کاسب سےزیادہ نشانہ سیاستدان بنےہیں،ہمیں جب ملک بدرکیاگیاتوحمزہ کویرغمال بناکررکھاگیا۔
انہوں نے کہا کہ جس نےالیکشن پرڈاکہ ڈالااس نےہی ملک کی تقدیرکوکھوٹاکیا،بقول آپ کےسروےمیں کہاگیاکہ چیئرمین پی ٹی آئی مقبول ہےآپ کی بات کی نہ نفی کرتاہوں نہ تصدیق ہمارےلوگوں کو توڑاگیا،چیئرمین پی ٹی آئی نےباجوہ کوکہاتھامددکریں توسیع دےدیں گے،ڈیل کی بےبنیادباتیں سب کے سامنےہیں،ڈیل ہوتی تو نوازشریف کو جیل نہ کاٹنی پڑتی ۔
انکا کہنا تھا کہ فری اینڈفیئرالیکشن کانتیجہ ہم سب کو مانناہوگا،میدان میں فری اینڈفئیرالیکشن کمپین ہو لوگ ووٹ دیں،نوازشریف ڈاکٹرزکی کلیئرنس کےبعد تشریف لائیں گے،نوازشریف کےدورمیں مہنگائی نہیں تھی ،پی کےایل آئی نوازشریف کاپنجاب کےلیےایک تحفہ تھا،ووٹ کو عزت دوکامطلب ووٹرزکی عزت کرناہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرف نےنوازشریف سےاقتدارچھینااورسانحہ کارگل کوکورکرنےکی کوشش کی ،نوازشریف نےواشنگٹن جاکرپاکستان کوبچایاتونوازشریف کوہتکڑیاں لگیں اس وقت کہاں تھےلبرل۔دہشتگردی میں 2سالوں میں اضافہ ہوا،کس نےکہاتھاان کوبھی رکھیں گےان کےبچوں کوبھی یہاں رکھیں گے،700دہشتگردوں کوجیلوں سےکس نےچھڑوایا؟
نجکاری معاملہ پر انہوں نے کہا کہ 700ارب روپےسالانہ خسارےمیں جانےوالےاداروں کی مدمیں ڈوب جاتےہیں،کسٹم کی مدمیں سیکڑوں ارب روپےڈوب رہے ہیں، مانگے تانگےکےوسائل بھی ہم ڈبودیں تو پھراللہ ہی حافظ ہے۔ملکی تقدیربدلنےکےلیےشبانہ روزمحنت کرنی ہوگی ،پنجاب اسپیڈشہباز اسپیڈ دراصل نوازاسپیڈہے،نوجوان نسل کےذہنوں میں زہرآلودبیانیہ ڈالنےکی کوشش کی گئی۔