سیکرٹری پاور راشد محمود لنگڑیال عہدے سے برطرف
وفاقی حکومت نے سیکرٹری پاور راشد محمود لنگڑیال کو عہدے سے ہٹاکر اسد رحمان گیلانی کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پاور ڈویژن تعینات کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق راشد محمود لنگڑیال کو صنعت و پیداوار کا انچارج سیکرٹری بنادیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری انچارج تعینات اسد رحمان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ اکیس کے افسر ہیں۔