کراچی پورٹ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا۔
کنٹینر بردار بحری جہاز گہرے پانی کے ٹرمینل ساؤتھ ایشیاء پر لنگر انداز ہوا۔
غیر ملکی جہاز کی لمبائی 400 میٹر اور گنجائش 19 ہزار 368 ٹی ای یوز ہے۔
پاکستان میں اس سے قبل 19 مئی 2020ء کو سب سے بڑا بحری جہاز لنگر انداز ہوا تھا، ہانگ کانگ ایکسپریس کی لمبائی 366.50 میٹر، گنجائش 14ہزار ٹی ای یوز تھی۔