پبلک اسکول کیماڑی میں سائنسی نمائش

ضلع کیماڑی کے پبلک اسکول میں سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں مستقبل کے معماروں نے اپنے تیار کردہ منفرد پروجیکٹس کی نمائش کرکے صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اسکول کے چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار ابڑو نمائش میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور طلباء و طالبات میں گھل مل گئے، نمائش میں طلباء و طالبات کے علیحدہ، علیحدہ گروپس نے اپنے مختلف پروجیکٹس کے اسٹالز لگائے اور تقریب کو چار چاند لگادیئے، اس موقع پر ڈی سی مختیار ابڑو نے تمام اسٹالز کا دورہ کیا اور پروجیکٹس کا بخور جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے طلباء و طالبات کی ذہانت، علم سے لگاو، ترقی کے مشن کو بے حد سراہا اور اس کاوش میں بھرپور تعاون، دلچسپی پر پرنسپل، اساتذہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، نمائش کے شرکاء سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار ابڑو نے کہا کہ سرکاری اسکول کے طلبہ نے وسائل کی کمی کے باوجود سائنس کے میدان میں کارنامہ سر انجام دیا، سرکاری اسکولز میں زیر تعلیم طلباء صلاحیتوں میں کسی سے بھی کم نہیں، اگر حکومتی سطح پر انہیں پذیرائی ملے تو یہ ملک، قوم اور والدین کا نام روشن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں