سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے گفتگو روک دی۔
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے بات چیت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے متعلق بات چیت روکنے کے فیصلے کا امریکی حکام کو بتا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کے 2 رہنماؤں کو نابلس سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے رہنما شیخ عدنان اور احمد عواد کو گرفتار کر لیا ہے۔