ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اہل غزہ کا تحفظ زیادہ ضروری ہے۔
جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطین میں اسرائیلی حملے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اسرائیل فلسطین کشیدگی کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
سعودی ولی عہد نے گفتگو میں مزید کہا کہ مملکت اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور شہریوں کو نشانہ بنانے کو سنگین جرم تصور کرتی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطین خاص کر غزہ پر وحشیانہ بم باری جاری ہے، ایسے میں اہل غزہ کا تحفظ انتہائی ضروری ہے۔