observation

چین کا زمینی مشاہدہ کیلئے ایک اور سیٹلائٹ خلا میں روانہ

بیجنگ: چین نے لانگ مارچ 2 ڈی راکٹ کے ذریعے زمینی مشاہدہ کے لئے ایک نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

سیٹلائٹ یون ہائی 1 زیرو فور نے چین کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے صبح 8 بجکر 54 (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری اورکامیابی سے طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا۔

یہ آب و ہوا ، سمندری اور خلائی ماحول کا پتہ لگانے، آفات کی روک تھام و تخفیف اور سائنسی تجربات میں استعمال ہوگا ۔ لانچ مرکز کے مطابق یہ لانگ راکٹ خاندان کا 491 واں پرواز مشن تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں