دیتی ہے جو تقویت وہ ہے سرکار کی نسبت
پڑھتے رہو درود یہ ہے سرکار کی الفت
سب درد کے دردی ہیں سرکار دوجہاں
سب عالموں کے پیشوا سرکار دوجہاں
بھر دینا سب کی جھولی یہ ہے سرکار کی فطرت
پڑھتے رہو درود یہ ہے سرکار کی الفت
ہے دو جہاں کی روشنی انوار کائنات
ہے دوجہاں کے آسرا دلدار کائنات
کرلیتی ہے گرویدہ سرکار کی محبت
پڑھتے رہو درود یہ ہے سرکار کی الفت
رحمت العالمین ہیں کیا ان کی شان ہے
یہ شان، شان والوں کی اک پہچان ہے
کردینا کرم سب پہ یہ ہے سرکار کی عظمت
پڑھتے رہو درود یہ ہے سرکار کی الفت
انکے گھرانے کی اک عجب زیست ہے
ان کا آشیانہ اک مثلِ توحید ہے
دشمن پے بھی فضل یہ ہے سرکار کی شفقت
پڑھتے رہو درود یہ ہے سرکار کی الفت
ابو بکر،عمر،عثمان،علی ہیں جانثارِ مصطفیٰ
حسین، حسن، فاطمہ،علی ہیں انوارِ مصطفیٰ
مل جائے گی ہمیں بھی اک دن سرکار کی شفاعت
پڑھتے رہو درود یہ ہے سرکار کی الفت
………………………………………………………………………..
(ڈاکٹروسیم عباس)