ممبئی:بھارتی کی مقامی تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ صنم شیٹی نے کاسٹنگ کاوچ کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔بھارت میں ہیما کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ایک بار پھر فلم اور ٹی وی کی نگری میں می ٹو مہم جاری ہے۔ اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد اداکارہ صنم شیٹی نے بھی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں صنم نے کہا کہ ملیالم ہی نہیں تامل فلم انڈسٹری میںبھی خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہیما کمیٹی رپورٹ کی تفصیلات زیادہ نہیں جانتی لیکن اس کا ہم سب کو خیرمقدم کرنا چاہیے، میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کہتی ہوں کہ آپ”ناں“ نہیں کرسکتے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ میں انڈسٹری کی کاسٹنگ کاوچ کے خلاف آواز ٹھا رہی ہوں، انڈسٹری میں خواتین ہی نہیں مرد بھی کاسٹنگ کاوچ کا شکار ہوتے ہیں، فلموں میں کام حاصل کرنے کا یہ طریقہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ ٹیلنٹ کو موقع ملنا چاہیے۔
خیال رہے کہ صنم شیٹی اداکارہ و ماڈل ہیں، کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مس ساوتھ انڈیا 2016 بھی رہ چکی ہیں اور رئیلٹی شو بگ باس تامل میں بھی شریک رہی ہیں۔ااس سے قبل ایشا گپتا، شرلین چوپڑا، اداکارہ کشور مرچنٹ سمیت کئی اداکارائین ہراسانی کے معاملے پر آواز اٹھاتی رہی ہیں ۔