صنم جاویدسمیت 7ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہو: انسداد دہشتگردی عدالت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید، عالیہ حمزہ سمیت 7 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاو¿س حملہ کیس کی سماعت ہوئی تو ملزمان کی عدم پیشی پر جج خالد ارشد نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے پولیس کو 13 جون کو ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو رہائی ملنے کے بعد جیل سے نکلتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا تھا۔ صنم جاوید جب جیل سے رہا ہو کر نکلیں تو انہیں گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لیا جبکہ روبکار جیل نہ پہنچنے پر عالیہ حمزہ کو رہائی نہ مل سکی تھی۔5 جون کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کی تھی جبکہ انہیں تھانہ موسیٰ خیل کے چوتھے مقدمے میں بھی عبوری ضمانت منظور دی گئی تھی۔

اس سے قبل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے روبکار تیار ہیں کل سے جیل میں ہی رکھا ہوا ہے، ایس پی جیل خانہ جات کہہ رہے ہیں ان پر پریشر ہے چھوڑ نہیں سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں