صنم جاوید مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی

پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کے والد کا کہنا ہےکہ ان کی صاحبزادی جیل سےمریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ صنم جاوید پی پی 150 لاہور سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گی۔

صنم جاوید کے والد نے بتایا کہ صنم جاوید کے الیکشن لڑنے کے لیے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ صنم جاوید کے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کروں گا، صنم جاوید پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔

صنم جاوید کے والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ صنم جاوید خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں