حیرت انگیزموبائل فون گیلیکسی فولڈ کی رونمائی (ویڈیو اوررپورٹ‌)

سام سنگ نے نیا ٹرینڈ سیٹر، فولڈایبل اسمارٹ فون، سام سنگ گلیکسی فولڈ، 26 اپریل سے فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
گلیکسی فولڈ میں 4.6 انچ اور 7.3 انچ کی دو اسکرینیں نصب ہوں گی ۔ 4.6 انچ اسکرین فون موڈ کے لیے جب کہ بڑی 7.3 اسکرین ٹیبلٹ موڈ کے لیے ہو گی اور یہ فولڈ بھی کی جا سکے گی۔
اس فون کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کی اسکرین پر آپ ایک ساتھ تین اسکرینیں‌ کھول سکتے ہیں، جیسے فیس بک، واٹس ایپ اور گوگل ایک ساتھ..
اس کے علاوہ اس فون میں 4380 ایم اے ایچ کی دو الگ الگ بیٹریاں لگائی گئیں ہیں۔
سام سنگ گلیکسی فولڈ میں 12 جی بی ریم، 512 جی بی اسٹوریج میموری اور کولکام کا 7این ایم کا انتہائی طاقتور اوکٹاکور پروسیسر نصب ہو گا۔
اس فون میں 6 کیمرے لگائے گئے ہیں جن میں 3 فون کی بیک سائیڈ ، 2 فرنٹ اور ایک اس کے اندر فولڈ ایبل اسکرین کےاوپر لگایا گیا ہے۔
سام سنگ اس اسمارٹ فون کو 4 مختلف رنگوں میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس کی قیمت 1980 ڈالرز سے شروع ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں