سام سنگ نے فولڈنگ فون لانچ کرنے میں جلدی کیوں کی؟؟

زمانہ بدل رہا ہے، لیکن شاید اتنا بھی نہیں بدلا کہ لوگ فولڈنگ فونز کو ایک دم قبول کرلیں۔تاہم سام سنگ نے اپنے آنے والے فولڈنگ فون کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی کچھ غیر معروف لیکن جدید کمپنیاں فولڈنگ فونز پر کام کررہی ہیں۔۔اور جلد مارکیٹ میں اپنے ورژن لانچ کردیں گی۔مارکیٹ میں مقابلے کیلئے سام سنگ کو بھی اس دوڑ میں شامل ہونا پڑگیا۔

کچھ روز قبل ایک غیرمعروف چینی کمپنی رویول نے نہ صرف دنیا کے پہلے فولڈنگ اسمارٹ فون کی مکمل تفصیل جاری کی تھیں بلکہ دسمبر میں باقاعدہ فروخت کا اعلان بھی کردیا تھا۔
سام سنگ کےپہلے فولڈنگ پروٹو ٹائپ فون کی تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون کو کتاب کی طرح کھولا جائے تو اسکرین پھیل کر 7.3 انچ تک وسیع ہوجاتی ہے۔ اسے بنانے کے لیے کمپنی نے ایک نیا انٹرفیس بنایا ہے جسے ون یو آئی کا نام دیا گیا ہے۔ اس طرح کوئی بھی چلنے والی ایپ فون کھلتے ہی اندرونی اسکرین تک منتقل ہوجاتی ہے۔
سام سنگ نے کہا ہے کہ شیشے کی اسکرین اس قسم کے فون کے لیے ہرگز کارآمد نہیں اور اس کے لیے کمپنی نے ایک نیا مٹیریل بنایا ہے جو کمپوزٹ پالیمر سے بنا ہے
انفنیٹی فلیکس ڈسپلے فون میں ایک وقت میں تین ایپس چلائی جاسکتی ہیں۔ آپ ویڈیو دیکھتے ہوئے فیس بک پر بات کرسکتے ہیں یا گوگل میپس پر اپنی منزل تلاش کرسکتے ہیں۔
اس موبائل پر اینڈروئڈ 9 پائی کا آپریٹنگ سسٹم چلتا ہے تاہم یہ فون اس سال دستیاب نہیں ہوسکے گا کیونکہ سام سنگ نے اب تک بڑے پیمانے پر اس کی تیاری شروع نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں