نواز، خٹک، ترین تو وڑ گئے، شیرافضل مروت– انتخابی جلسوں کا اعلان

تحریک انصاف نے انتخابی جلسوں کا اعلان کردیا، 15 دسمبر کو پشاور، 22 دسمبر کو وزیرآباد، 24 دسمبر کو وزیرآباد میں جلسہ ہوگا۔

پشاور میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں آغاز پر 9 مئی کو جاں بحق کارکنان کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

کنونشن سے خطاب میں پی ٹی آئی کے نائب صدر ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے کہا کہ عوام نے ان کے پروگرام کو وڑنے کی قسم کھالی ہے، ایک پروگرام سے اندازہ ہوگیا کہ اب یہ سب کچھ نہیں چلے گا، خان کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوگئے، اب منتیں ترلے کررہے ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ جو کہتے پیں پی ٹی آئی ختم ہوگئی، ان کیلئے یہ کنونشن ہی کافی ہے، انصاف کا یہ معیار ہےکہ عدالتوں سے اشتہاریوں کو ریلیف مل رہا اور مجرم نواز شریف آج دندناتا پھر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 40 سال عوام کا خون چوسا، مجرم کی اپیلیں یومیہ سماعت کیلئے مقرر ہورہی ہیں لیکن ہمارے لیڈر عمران خان کی اپلیوں کی تاریخ ہی نہیں دی جارہی، پی ٹی آئی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا، قانون کو پیروں تلے روندنے والوں کو ہم سے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ہمارے کنونشن دیکھ کر ڈر گئے، مگر کہاں تک بھاگیں گے، عوام نے انہیں اب چھوڑنا نہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ محمود خان اور پرویز خٹک جیسوں کو لیڈر بنانا سنگین غلطی تھی، مستقبل میں ایسی تاریخ نہیں دہرائیں گے، اب ریموٹ کنٹرول لیڈرز پر دروازہ بند کردیا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پرویز خٹک سن لیں، کل ہم نوشہرہ آرہے، جہاں آپ کے دعوؤں کو غرق یاب کریں گے، ہم نے تمام پابندیوں کو توڑ ڈالا، جن کو غلط فہمی تھی خان کی کمی نواز، خٹک اور ترین سے پوری ہوگی، یہ تینوں وڑ گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دعویدار ایک ہی جلسی کرسکا، ہم بلاول کا بھی مقابلہ کریں گے، پیپلز پارٹی والوں سن لو ہمارا چیلنج ہے، ہمارے مقابلے کیلئے تیار رہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں