75 فیصد عوامPTI کے ساتھ، انتخابات میں اکثریت حاصل کریں گے، شیر افضل مروت

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پشاور کے حلقہ این اے 32 سے الیکشن لڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے میرے وکیل نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ 75 فیصد عوام ہمارے ساتھ ہے، انتخابات میں ملک بھر سے اکثریت حاصل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں