چیف الیکشن کمشنر کی زیر نگرانی شفاف انتخابات ممکن نہیں، شیر افضل مروت

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کے سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کے موقف کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کروانے والا ادارہ ہی متنازع ہو تو الیکشن کیسے شفاف ہوں گے؟۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے الیکشن صاف و شفاف نہیں ہوسکتے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر الیکشن میں ورکرز کو ترجیح دی جائے گی، بلوچستان میں ورکرز کنونشن پر بانی پی ٹی آئی نے خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ورکرز کنونشن میں حصہ نہیں لیا، ان کو ٹکٹ نہیں ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں