عمران خان کسی قسم کی ڈیل کو تیار نہیں، شیر افضل مروت

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ بانی چیئرمین عمران خان کسی بھی قسم کی ڈیل کرنے کو تیار نہیں۔

ایک بیان میں ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کو ڈیل کرنی ہوتی تو اُن کے خلاف 3 دن میں 7 مقدمات درج نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں پنجاب میں ورکرز کنونشن منعقد کریں گے، کراچی میں بھی جلسہ کرنے کا ارادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں