اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت عالیہ نے باجوڑ، دیر اور نوشہرہ میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی۔
چیف جسٹس نے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر کی گرفتاری سے روک دیا۔