سکھر بیراج کا دروازہ گر گیا ،ایمرجنسی نافذ

سکھر:سکھر بیراج کاایک دروازہ مرمتی کام کے دوران گرگیا جس کے باعث بیراج پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ متعلقہ حکام کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

محکمہ ایریگیشن کے مطابق سکھر بیراج کا گیٹ نمبر 47 مرمتی کام کے دوران گر گیا، دروازہ گرنے سے بیراج کے گیٹ نمبر 47 اور 43 کے پلرز کو نقصان پہنچاہے۔

ایریگیشن حکام کے مطابق سکھر بیراج پر ایمرجنسی نافذ کرکے بیراج پر ٹریفک کی روانی روک دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیراج کے گیٹ نمبر 47 سے پانی اوورٹاپ ہو کر ڈاو¿ن اسٹریم میں جانے لگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں