ساحرلودھی کے دل پر کیا بات لگی.. “کہدو پاک” کو بتا دیا

معروف ٹی وی میزبان ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ انھیں یہ قطعی اچھا نہیں لگتا کہ، لوگ ان کے شو میں چند بہترین گھنٹے گزار کر،جب واپس گھروں کو لوٹیں تو وہی مسائل ان کے منتظر ہوں جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے کہدو پاک ڈوٹ کوم سے خصوصی گفتگو میں کیا۔۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں اس سوال نے جذباتی کردیا ہے کہ ہال سے باہر نکلتے ہی اور گھر پہنچ کر وہ تمام مسائل ایک بار پھر منہ کھولے کھڑے ہوتے ہیں جن سے ہم سب دوچار ہیں۔،
ساحر لودھی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں کہ جہاں عوام کے دُکھوں کے مداوے پر کام کیا جائے اور ان مسائل کا حل نکالا جائے ۔
ساحر لودھی کے ساتھ یہ نشست کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ہوئی، جہاں انھوں نے پروگرام عشق رمضان کے دوران وقفے میں ہم سے ملاقات کی۔۔

اس گفتگو کے دوران ساحر نے کچھ دل باتیں‌ اور بھی کیں‌، اور کچھ انکشافات بھی کئے ، جو ہم اگلی اقساط میں ‌پیش کریں‌ گے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں