لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سحر خان نے انکشاف کیا ہے کہ نہ ان کے خوابوں کا کوئی شہزادہ ہے اور نہ وہ ابھی شادی کا سوچ رہی ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ڈرامہ سیریل “فیری ٹیل” میں جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اداکاری، کیریئر اور شادی سے متعلق گفتگو کی۔
دوران شو میزبان عمران اشرف کی جانب سے شادی کا سوال پوچھے جانے پر سحر خان نے فوراً جواب دیا کہ “ابھی” ابھی کہاں، میرے پاس اس وقت سوچنے کو اور بہت کچھ ہے اس لیے میں شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہی۔