ہمیں سستی بجلی پیداکرنے کی اجازت نہیں ملی،سعید غنی

کراچی : وزیربلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2ماہ کا ریلیف سیاسی دکھاوا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبے موجود ہیں۔ ہمیں سستی بجلی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ دوماہ کیلئے بجلی سستی کرنا سیاسی دکھاوا ہے۔ یہ کوئی طویل مدتی ریلیف نہیں۔ سوال یہ ہے دو مہینے کے بعد کیا ہوگا؟ دو مہینے بعد شہریوں کو مہنگی بجلی خریدنا پڑے گی۔ وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف مستقل ہونا چاہیے۔ یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ صرف دو ماہ کےلیے 45 ارب روپے خرچ کردیے گئے۔ یہ رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوسکتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں