صادق آباد: گھر میں گیس سلنڈر دھماکا. والدین جاں بحق، بچہ زخمی

صادق آباد میں گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہوگیا۔

صادق آباد کے علاقے الیاس کالونی میں گھر کے اندر گیس دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا، واقعے میں باپ جاں بحق جبکہ ماں اور 2 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق زخمی خاتون اور بچے کو ٹی ایچ کوی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں