سب چلتا ہے (محمد راشد شیخ)

انسان کا مزاج بھی کتنا نرالہ اور غیر حقیقت پسندا نہ ہے کہ اپنے مزاج کے بر خلاف کام اور رویوں کو اپنے لئے خطرہ محسوس کرتا ہے ۔اگرچہ وہ کام اس کے حق میں ہوں۔ یہاں تک کہ لاعلمی کی بناء پر اپنے ساتھ کام کر نے وا لے اپنے ہی ہمدرد اور ترقی پسند دوست کو دشمن سمجھ کر پیٹ پیچھے ساز شیں گڑھنے کی کوشش کرتا ہے ۔
کتنا تکلیف دہ مقام ہوتا ہےایسے مخلص انسان کے لئے ،جو اپنی بے خلوص محبت کے سا تھ صحیح کام کرنے کی لگن میں کام کو بہتر سے بہتر کر نے کی کوشش کرتا ہے ۔اس کی یہ کوشش وہاں دم توڑ دی جا تی ہے جب اس کی محنت اور لگن کو یکسر نظر انداز کر کے تلخ رویئے میں یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ ‘”بس جتنا کہا ہے اتنا کام کرو زیادہ مخلصی مت دکھاو ” یہ جملہ سن کر ماتحت شخص کس اذیت میں مبتلا ء ہو تا ہوگا ۔
اس بات کا اندازہ شاید ہر وہ بے بس انسان جانتا ہے جو کسی ادا رے سے منسلک ہو اور غیر تجربہ کار ذمہ دار اس پر حکمرانی کرتا ہو ۔اندازہ تو لگائیں ایسے غیر تجر بہ کا ر اور غیر ذمہ دار شخص کی غیر ذمہ داری ادارے کو کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے ۔کیونکہ اس کی نظر میں اچھا ہو یا برا “سب چلتا”ہے۔
یہ ایسا جملہ ہے جو ادارے کی سا کھ کو زہر قاتل کی طرح آہستہ آہستہ خاتمے کی طرف لے جاتا ہے۔ ادارے میں کام کر نے وا لےملازمین کے مزاج میں کم اعتمادی پروان چڑھنے لگتی ہے،کیونکہ وہاں سب چلتا ہے ۔
تیکنیکی صلا حیتیں معدوم ہو نے لگتی ہیں،کیونکہ وہاں سب چلتا ہے۔
کام کا معیار بری طرح متاثر ہو تا ہے ،کیونکہ وہاں سب چلتا ہے۔
ادا رے سے مخلص ملازمین کی تر جیح بے سود اور بے کار کے کام ہو جاتے ہیں ،کیونکہ وہاں
سب چلتا ہے۔
آپس کے تعلقا ت میں تلخی آنے لگتی ہے ،کیونکہ وہاں سب چلتا ہے ۔
سب چلتا ہے ،سب چلتا ہے ،سب چلتاہے اور جہاں سب چلتا ہے وہاں بہت کچھ غلط چلتا ہے ۔
یقینا اس طرح کامزا ج جس ادارے میں پروان چڑھ جائے وہاں بہت کچھ غلط چل سکتا ہے ۔
ضرورت ہے تو اس بات کی ادارے کی باگ دوڑ سمبھالنے اور اسے ترقی کی راہ پر گامز ن کر نے کا بیڑہ اٹھانے وا لےاہل اور اچھے اخلاق کے حامل افراد کے تقرر کی۔ تا کہ ذمہ دا ر شخص نہ صرف اپنے ماتحت کے سا تھ مثبت رویہ اختیار کر ے ،بلکہ ان کی قا بلیت اور صلاحیتو ں کو بہتر انداز میں نکھا رنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔
یقین جا نئےقا بل اور باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی” انا” کی چادر اوڑھنے والوں کی ذات میں بھی نکھار پیدا کر سکتی ہے ۔اور سب چلتا ہے کی بجائے صرف اچھا چلتا ہے کی فضا ء قائم کر سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں