اسٹار فٹبالر رونالڈو نے ایک اور اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم ایوارڈ حاصل کرلیا۔اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔رونالڈو کو یورپی ملک موناکو میں جمعرات کو چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن کے ڈراز کی تقریب میں یہ خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ رونالڈو نے اپنے چیمپئنز لیگ کے 18 سالہ کیریئر میں 183 میچوں میں 140 گولز کیے، انہوں نے اسپورٹنگ لسبن، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کی نمائندگی کی۔کرسٹیانو رونالڈو نے 5 بار اپنی ٹیم کو چیمپئنز لیگ ٹائٹل بھی جتوایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں