روہڑی ریلوے اسٹیشن 3 روز سے بجلی سے محروم

پاکستان کا تیسرا بڑا ریلوے اسٹیشن روہڑی جنکشن 3 روز سے بجلی سے محروم ہے۔

سیپکو نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ریلوے اسٹیشن روہڑی کی بجلی کاٹ رکھی ہے۔

ڈی ایس ریلوے فرمان غنی نے بتایا کہ سیپکو کے 394 ملین کے واجبات ظاہر کئے گئے ہیں۔

ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کی بجلی منقطع ہے لیکن ہم جنریٹر چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا سی ای او سیپکو نے جلد بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں