ریلوے پولیس نے مسافرکوگمشدہ بیگ لوٹا دیا

کراچی:ریلوے پولیس نے مسافرکو اس کاگمشدہ بیگ لوٹا دیا جس کی تصدیق ترجمان ریلوے کی جانب سے کی گئی ہے۔ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ مسافر کے بیگ میں نقدی اور دیگر قیمتی سامان تھا، مسافر محیب اللہ پاکستان ایکسپریس کا مسافر تھا جو کراچی سے بہاولپور سفرکر رہاتھا۔

ترجمان پاکستان ریلوے کا بتانا ہے کہ مسافربہاولپور اسٹیشن پر اترتے وقت اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گیا تھا، مسافر کا پتہ لگانے کے بعد اسے اس کا سامان لوٹا دیا گیا ہے۔مسافر نے قیمتی سامان لوٹانے پرریلوے حکام سے اظہارتشکر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں