پتہ نہیں ریشم مجھے اپنا استاد کیوں نہیں مانتی،سید نور کاشکوہ

لاہور:پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سید نور نے اداکارہ ریشم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں ریشم مجھے اپنا استاد کیوں نہیں مانتی۔سید نور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ ریشم ایک ذہین اداکارہ ہے، فلم انڈسٹری میں ریشم کو میں نے متعارف کروایا لیکن بدقسمتی سے وہ آج مجھے اپنا استاد نہیں سمجھتی۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے استادوں میں ایوب خاور سمیت دیگر کا نام لیتی ہے جس کا مجھے کوئی دکھ نہیں، میں خوش ہوں کہ میں نے اداکارہ کو متعارف کروایا اور ان کے پہناوے و شخصیت کو نکھارا۔سید نور نے ریشم کے انڈسٹری میں کام سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کام کیوں نہیں کر رہی یا لوگ اسے کاسٹ کیوں نہیں کر رہے لیکن میرے پاس اس وقت اداکارہ کیلئے کوئی کردار نہیں ہے۔

ہدایتکار نے مزید کہا کہ اگر میرے پاس ریشم کے لیے کوئی کردار ہوا تو میں انہیں ضرور دوں گا، وہ مجھے کبھی اپنا استاد تسلیم نہیں کرتی، وہ مجھے اپنے ساتھ دوسرے اساتذہ کا کام دکھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں