ریجنٹ پلازہ ہوٹل کی عمارت ہسپتال میں تبدیل

کراچی : ریجنٹ پلازہ ہوٹل کی عمارت ایس آئی یو ٹی (سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن) کے حوالے کر دی گئی ہے . ہوٹل کی عمارت پر باقاعدہ ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ اسپتال کا بینر آویزاں کر دیا گیا۔ اب کراچی کا ایک بڑا ہوٹل ایک بڑے اسپتال کی حیثیت سے کام کرے گا۔

ایس آئی یوترجمان کاکہنا ہے کہ ہسپتال میںجلد طبی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ یاد رہے کہ شاہراہ فیصل پر قائم اس ہوٹل کی خریداری کا معاملہ گزشتہ سال ستمبر میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اس کی ادائیگیوں کا سلسلہ جاری رہا اور اب حتمی طور پر اسے اسپتال کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں