Senate meeting

سینیٹ اجلاس نہ بلانے پر رضا ربانی کی نگراں حکومت پر تنقید

اسلام آباد: پیپلز پارٹی رہنما سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے نگراں حکومت کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس طلب نہ کیے جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ سینیٹ نگراں حکومت کے دور میں پارلیمانی احتساب، اداروں کی نگرانی کرتی ہے۔

رضاربانی کا کہنا تھاکہ لیکن نگراں حکومت کے قیام کے بعد سینیٹ کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا اور سینیٹ کو نگراں حکومت کے اقدامات کے احتساب سے محروم کیا جا رہا ہے، ریکوڈک کی فروخت، پی آئی اے اور سرکاری صنعتوں کی نجکاری نگراں حکومت کے مینڈیٹ میں نہیں، نہ ہی قانون میں اس کی اجازت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی اور دہشت گردی میں اضافے پر سینیٹ میں بحث ہونی چاہیے، سینیٹ اجلاس طلب کرنے کی 2ریکوزیشنز کو مجروح کیا گیا، ایسا تو مارشل لا کے ادوار میں بھی نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں