پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہےکہ ملٹری کورٹس کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ آئینی تھا، اسے تسلیم کرنا چاہیے تھا۔
سینیٹ اجلاس میں رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ سے منظور قرارداد اکثریت کے جذبات کی عکاس نہیں۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ جب قرارداد پیش ہوئی تو انہوں نے اور رضا ربانی نے مخالفت کی، بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ایوان سے مطالبہ ہےکہ اس دن کی قرارداد کو مسترد کیا جائے۔