رشین کلچر سینٹرمیں یوم روس پرشاندار تقریب کاانعقاد

کراچی :رشین کلچر سینٹر، جسے فرینڈشپ ہاو¿س بھی کہا جاتا ہے، نے گزشتہ روز یومِ روس شاندار انداز میں منایا۔ شاندارتقریب کی میزبانی فریحہ عاقب اور زیڈ ایچ خرم نے کی اور پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا فاو¿نڈیشن (PPEMF) کے تعاون سے رشین ہاو¿س کے ڈائریکٹر روسلان ایم پروخوروف نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور روس اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان میں روسی ثقافت اور زبان کے فروغ کے لئے خدمات کے اعتراف میں میڈیا پارٹنرز کو شیلڈز اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی لگن اور عزم کے لیے سراہا گیا۔یومِ روس 12 جون 1990 کو روس کی خودمختاری کے اعلان کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ یہ ملک ایک بھرپور ثقافتی ورثہ اور پاکستان کے ساتھ پرتپاک تعلقات کی تاریخ رکھتا ہے۔

فرینڈشپ ہاو¿س کے وائس قونصل ڈائریکٹر رسلان ایم پروخوروف نے روسی ثقافتی تہوار منانے میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ یہ شام روس اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی کا منہ بولتا ثبوت اور فرینڈشپ ہاو¿س اس پائیدار رشتے کی علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں