رمضان پیکج 7 ارب سے بڑھاکر 12 ارب روپے کردیا گیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ رمضان پیکج 7 ارب سے بڑھاکر 12 ارب روپے کردیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کے دورے پر گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بھارت سے تجارت کی بات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، معیشت کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، اشیا کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 1200 موبائل یونٹس کے ذریعے عوام کو سستی اشیا فراہم کر رہے ہیں۔

وزیرِخزانہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے بڑے مخیر حضرات کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے رقم دینے پر بات ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال گندم کی فصل اچھی ہونے کی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں