پیر کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان

محکمہ موسمیات نے پیر کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کآ قوی امکان ظاہر کردیآ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ اتوار کو دوپہر 2 بجے پیدا ہوگا۔

چاند کی عمر 11 مارچ کو رویت کے وقت 28 گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لئے پیر 11 مارچ کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر کے زیر اثر 11 مارچ کو وسطی اور بالائی سندھ میں مطلع ابرآلود ہوگا، جنوب مشرقی سندھ میں مطلع صاف ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بھی مغربی لہر کے زیر اثر مطلع ابرآلود ہوگا، ان علاقوں میں موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں