چاند نظر آگیا، یکم رجب ہوگئی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رجب المرجب 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت لاہور زونل آفس میں ہوا۔

کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

شہادتیں موصول ہونے کےبعد چیئرمین نے بتایا کہ آج 13 جنوری 2024 یکم رجب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں