ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے سیلابی صورتحال

کراچی :ملک کے مختلف علاقوںمیںبارش ہوئی ہے جبکہ بعض علاقوںمیں سیلابی صورت حال پیداہوگئی ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس سے اورنگی ٹاو¿ن اور سرجانی ٹاو¿ن کی سڑکیں زیرآب آگئیں۔نارتھ کراچی، سرجانی ٹاو¿ن، اورنگی ٹاو¿ن، فیڈرل بی ایریا اور سہراب گوٹھ میں بادل جم کر برسے، برسات کی وجہ سے اورنگی ٹاون اور سرجانی کی مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرجانی ٹاو¿ن میں سب سے زیادہ 70.4 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، اورنگی ٹاو¿ن میں 26 اور گلشن معمار میں 8.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ماہرموسمیات کا کہنا ہے کہ سرجانی میں رات تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں دو دن سے جاری شدید بارشوں کے بعد شہر کا برا حال ہوگیا۔سکھر میں دو دن سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران 297 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے باعث سندھ کے تیسرے بڑے شہر کا برا حال ہوگیا اور انتظامیہ پانی کی نکاسی میں ناکام ہوگئی۔ سکھر کے شہری پانی کی نکاسی میں ناکامی پر انتظامیہ پر برس پڑے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میئر سکھر اور ان کی ٹیم نے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا۔

دوسری جانب لاڑکانہ رحیم یار خان، راجن پور اور نوشہرو فیروز،نصیرآباد،لاہور،گوجرانوالہ میںدیگرعلاقوں میں بھی بارشوں سے گلی محلے تالاب بن گئے اور گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا۔رحیم یارخان میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ لودھراں میں گھر کی دیوار گرنے سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں سے ہونے والے حالیہ نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور ریلوں سے 65 افراد جاں بحق ہوئے۔رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد میں 30 بچے، 12 خواتین اور 23 مرد شامل ہیں۔ مختلف حادثات میں 113 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 784 مکانات کو نقصان پہنچا اور 217 گھر مکمل تباہ ہوئے۔اس کے علاوہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 139مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں