راہول گاندھی نے حضور نبی اکرمﷺپر درود بھیجا،مودی دم بخود

نئی دہلی : بھارتی لوک سبھا(ایوان زیریں پارلیمنٹ) میں قائد حزب اختلاف کے طورپر اپنی اولین تقریر میں کانگریسی رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور اس کے انتہا پسند ہندو وزراءکی موجودگی میں اسلام کی امن پسندی اور تشدد سے نفرت کاذکر کرتے ہوئے قرآنی تعلیمات کا حوالہ دیاتو حضور نبی اکرمﷺکا اسم مبارک لیتے ہوئے آپ پر درود بھیجا۔نریندرمودی اور اس کے رفقا دم بخودہو کر اس منظر کو دیکھتے رہے۔

راجیوگاندھی نے دو گھنٹے کی تقریر میں بار بار مودی کو ہدف بنایا اور یاد دلایا کہ وہ نفرت اور تشدد کاسہارالیکر سیاست کررہاہے۔ راہول گاندھی نے لوک سبھا میں قائدحزب اختلاف کے طورپر مودی اور اس کےساتھیوں کو مخاطب ہو کر کہا آپ تو ہندو ہی نہیں ہو۔

راہول گاندھی نے لارڈ شیواجی کی تصویر بار بار لہرائی اور کہا کہ اس میں کہیں تشدد اور نفرت کا پرچار نہیں ہے انہوں نے اسلامی تعلیمات پر مبنی پوسٹر بھی لہرایا۔ گورو نانک کی تصویر بھی دکھائی جس میں وہ ہاتھ کے اشارےسے رکنے کےلئے کہہ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں