دونوں ٹیمیں برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں، بھارتی کپتان

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں۔

احمد آباد میں روہت شرما نے پاکستان سے اہم ترین میچ سے قبل پریس کانفرنس کی اور کہا کہ گرین شرٹس نے گزشتہ 2 میچوں میں شاندار پرفارمنس دکھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شبمن گل کل کے میچ کےلیے 99 فیصد دستیاب ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ٹاس کا میچ پر اتنا زیادہ اثر ہوگا۔

روہت شرما نے مزید کہا کہ بطور بیٹر ہر میچ کےلیے میرا فوکس بھرپور تیاری پر ہوتا ہے، کل کے میچ میں دونوں ٹیمیں برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی پچ دیکھی نہیں ہے، مگر پچ جیسی بھی ہو بطور ٹیم ہماری تیاری ہے، اگر 3 اسپنرز کی ضرورت ہوئی تو ہم کھلائیں گے۔

بھارتی کپتان نے یہ بھی کہا کہ فاسٹ بولرز اور اسپنرز نے اچھا پرفارم کیا اور انہوں نے بیٹرز پر پریشر ڈالا،ہمارے سارے کھلاڑی ردھم میں ہیں، مومینٹم بھی اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ جیسی بھی ہو، ہمیں فرق نہیں پڑتا، ہمیں خود کو اس کے مطابق ڈھالنا ہوگا، ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ جتواسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں