رحیم یار خان:رحیم یارخان کے کچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوو¿ں کے حملے میں 18 اہلکار شہید ہوگئے۔پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکووں نے کچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا۔دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکووں نے راکٹ لانچروں سے پولیس پر حملہ کردیا۔گھوٹکی پولیس کے مطابق ڈاکوو¿ں کے حملے میں 18 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ 4 لاپتہ ہیں۔حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے بھاری نفری علاقے میں طلب کرلی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیاں ہفتہ وار ڈیوٹی سے واپس آرہی تھیں، ایک گاڑی خراب ہوئی، جس پر اچانک راکٹ لانچرز سے حملہ ہوا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکووں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو کچے کے علاقے میں پہنچنے اور لاپتہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے موثر آپریشن کی ہدایت کی ہے۔آئی جی پنجاب نے آر پی او ڈی جی خان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس قافلے پرکچے کے ڈاکوو¿ں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔