آر ڈی برمن (27جون 1939 تا 4جنوری 1994)

الی ووڈ فلموں کے ناقابل فراموش موسیقار آر ڈی برمن …
وہ اپنی دھنوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ آر ڈی برمن نے یادگار دھنیں تخلیق کرکے موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان بنائی،
وہ اپنی موسیقی سے 33 سال تک لوگوں کے ذہنوں پر چھائے رہے، آپ کی قسم اور آندھی آر ڈی برمن کے سروں سے سجی کامیاب فلمیں ہیں۔ آشا بھوسلے سے شادی کی۔
دونوں نے بالی وڈ کو ان گنت گیت دئیے، اس دور میں کشور کمار کی شاندار آواز نے بھی آرڈی برمن کے گیتوں‌کو امر بنادیا..آر ڈی برمن کی میلوڈیس موسیقی کے زیادہ تر گانے کشور کمار ہی نے گائے ہیں۔
آر ڈی برمن کا یہ بھی کمال تھا کہ وہ جس فلم کی بھی موسیقی ترتیب دیتے تھے اس کے تقریباً سارے گانے ہی ہٹ ہوتے تھے، جس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں، ایسی چند فلموں میں بیتاب جس کے گانے ’’جب ہم جواں ہوں گے، بادل یوں گرجتا ہے‘‘فلم لو اسٹوری ’’دیکھو میں نے دیکھا ہے اک سپنا، یاد آرہی ہے تیری یاد آرہی ہے‘‘ فلم یہ وعدہ رہا، جس کا گانا جو آج تک ہر زبان پر ہے ’’تو تو ہے وہی دل نے جسے اپنا کہا‘‘ فلم بڑے دل والا، جس کا نغمہ ’’جیون کے دن چھوٹے سہی ہم بھی بڑے دل والے‘‘ سُپر ہٹ فلمیں شعلے، شان، کالیا، ہم کسی سے کم نہیں، راکی جس کا گانا ’’کیا یہی پیار ہے اور ہم تم سے ملے پھر جدا ہوگئے‘‘ فلم پرندہ کا گانا ’’تم سے مل کے ایسا لگا، تم سے مل کے، ارماں ہوئے پورے دل کے‘‘ فلم الگ الگ کا گانا ’’کچھ ہم کو تم سے کہنا تو ہے، الگ الگ اب ہم کو رہنا نہیں‘‘ فلم شکتی کا گانا ’’ہم نے صنم کو خط لکھا‘‘ فلم صنم تیری قسم ’’کتنے بھی تو کرلے ستم‘‘ فلم ستے پہ ستہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں